سیاست کی بنیاد اہلیت کی بجائے خاندانی وراثت پر قائم کرنے کاانجام وہی ہوتا ہےجو آج پی ڈی ایم کاہے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

اپوزیشن کا پولنگ بوتھ میں کیمرے نصب کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے، سینیٹر شبلی فراز
اپوزیشن کا پولنگ بوتھ میں کیمرے نصب کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ ‏جس سیاست کی بنیاد اہلیت کی بجائے خاندانی وراثت پر قائم ہو تو اس کاانجام وہی ہوتا ہےجو آج پی ڈی ایم کاہے۔ بدھ کو وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پی ڈی ایم اتحادکی بربادی کے ذمہ داران دو نومولود سیاسی وارث ہیں جو اپنے بڑوں کو بھی آگےلگانے سے باز نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان بناتا رہے گا، سیاسی مخالف اپنی پارٹیاں تباہ کرتے رہیں گے۔