"وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف عقیل ملک نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، جبکہ وقت کے ساتھ اصلاحات اور بہتری بھی ناگزیر ہیں۔”
سیاسی اتفاقِ رائے ہی قومی مسائل کے حل کی کنجی ہے، عقیل ملک

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف عقیل ملک نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا جبکہ وقت کے ساتھ ساتھ اصلاحات اور بہتری بھی ناگزیر ہیں۔
ہفتہ کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک سیاسی جماعتیں ایک میز پر بیٹھ کر اتفاقِ رائے پیدا نہیں کریں گی، مسائل کا پائیدار حل ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق اصلاحات اور قومی پالیسیوں کی تشکیل کرتا ہے تاہم ان پر مؤثر عمل درآمد کے لیے تمام صوبوں کا تعاون ضروری ہے۔عقیل ملک نے زور دیا کہ ملک کو لسانی اور صوبائی تقسیم سے بالاتر ہو کر ایک پاکستانی قوم کی حیثیت سے آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ترقی تمام وفاقی اکائیوں کے درمیان اتحاد، ہم آہنگی اور مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک صوبے میں دیگر کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھائی دے رہی ہے اور وہاں بہتری کے آثار نمایاں ہیں تاہم وہ اس تاثر سے اتفاق نہیں کرتے کہ نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورننس سے متعلق مسائل ضرور موجود ہیں لیکن نظام ناکام نہیں ہوا۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے گورننس گیپ سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے عقیل ملک نے کہا کہ وہ اس جائزے سے اتفاق کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورننس سے متعلق خامیوں کو اصلاحات اور بہتر باہمی رابطے کے ذریعے دور کرنے کی ضرورت ہے۔








