اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):معروف بین الاقوامی ادارہ بلوم برگ نے کہاہے کہ سیاسی استحکام،بہترمنافع اور سرمایہ کاروں کے اعتمادکی وجہ سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 40 فیصد کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ بلوم برگ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے رجحانات پر اپنی تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے جس میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کی بہترین کارکردگی کو خصوصی طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیاہے …
سیاسی استحکام،بہترمنافع اور سرمایہ کاروں کے اعتمادکی وجہ سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 40 فیصد کا شاندار اضافہ ہوا،بلوم برگ

مزید خبریں
اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):معروف بین الاقوامی ادارہ بلوم برگ نے کہاہے کہ سیاسی استحکام،بہترمنافع اور سرمایہ کاروں کے اعتمادکی وجہ سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 40 فیصد کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ بلوم برگ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے رجحانات پر اپنی تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے جس میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کی بہترین کارکردگی کو خصوصی طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ 2025ء میں پاکستان کی سٹاک مارکیٹ ایشیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹوں میں شامل رہی،اس مدت میں ریٹیل سرمایہ کاروں کی قابل ذکر واپسی ہوئی جو ایکویٹی سرمایہ کاری پر نئے سرے سے اعتماد کی عکاس ہے۔
رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ رئیل اسٹیٹ کی قیمتوں میں ٹھہرائو کی وجہ سے سرمایہ کاروں اور شراکت داروں کو اپنا سرمایہ سٹاک مارکیٹ کی طرف منتقل کرنے کی ترغیب ملی ہے، ساتھ ہی بینک ڈیپازٹ ریٹس تقریباً نصف رہ جانے سے شیئرز کی طرف عوامی رجحان مزید مضبوط ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سودمیں تبدیلی نہ ہونے کے اعلان کے بعدپاکستان سٹاک ایکسچینج میں دو مسلسل مندی کے سیشنز کے بعد زبردست بحالی دیکھنے میں آئی ہے
سٹیٹ بینک کے اس فیصلے نے سرمایہ کاروں کو بڑا ریلیف دیا اور مختلف شعبوں میں نئی خریداری دیکھنے میں آئی جبکہ مارکیٹ نے 150,000 پوائنٹس کی حد دوبارہ حاصل کر لی۔








