سیاسی استحکام ہی سے معیشت مضبوط ہوگی ،طاہرہ اورنگزیب

ملک میں معاشی خوشحالی اور کامیاب بجٹ کا انحصار سیاسی استحکام اور جمہوریت کے تسلسل پر ہے: طاہرہ اورنگزیب

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکنِ قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی خوشحالی اور کامیاب بجٹ کا براہِ راست تعلق سیاسی استحکام اور جمہوریت کے تسلسل سے ہے۔

اتوار کو قومی اسمبلی میں بحث اجلاس بحث میں حصہ لیتے ہوئے ایم این اے طاہرہ اورنگزیب تمام ارکانِ اسمبلی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سخت حالات کے باوجود پاکستان میں پارلیمان کا قائم رہنا اس بات کی ضمانت ہے کہ ملک کے تمام مسائل کا حل آپس میں بیٹھ کر بات چیت کرنے سے ہی ممکن ہے۔ سیاسی ماحول جتنا پختہ ہوگا، ملک میں معاشی استحکام بھی اتنا ہی زیادہ آئے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر ملک کے اندر سیاسی انتشار یا لڑائی جھگڑے کا ماحول رہے گا، تو معیشت کبھی بہتر نہیں ہو سکتی۔ جب پاکستان اندرونی طور پر کمزور ہوتا ہے تو مشرقی اور مغربی سرحدوں سے دشمنوں کو حوصلہ ملتا ہے۔ ماضی میں بھی ہم نے یکجہتی کے ذریعے اپنے سے بڑے ملک کا مقابلہ کیا، اس لیے آج بھی ملک کو معاشی طور پر آگے لے جانے کے لیے سب کو مل کر چلنا ہوگا۔ انہوں نے بدلتی ہوئی معاشی صورتحال اور بجٹ کے اہداف پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایسا بجٹ اور اقدامات تجویز کیے ہیں جس سے عوام کو زندگی کی نئی امید ملے گی اور مہنگائی کا بوجھ کم ہوگا۔انہوں نے ایک اہم نکتے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں کریڈٹ کارڈز اور آسان مالیاتی سہولیات کا دائرہ کار عام آدمی تک بڑھا رہی ہے۔ یہ سہولت اب صرف امیروں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ غریب اور متوسط طبقے کو بھی اس کے دائرے میں لایا جائے گا تاکہ معیشت کا فائدہ ہر شہری تک پہنچ سکے۔