سیاسی جماعتیں صرف اپنے کارکنوں کونوازنے کی سیاست پر عوامی مفاد کو ترجیح دیں، بنگلہ دیشی طالب علم رہنما

ڈھاکہ۔20فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش کے طالب علم رہنما سرجیس عالم نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ صرف اپنے کارکنوں کونوازنے کی سیاست پر عوامی مفاد کو ترجیح دیں۔ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق جاتیہ ناگرک کمیٹی کے چیف آرگنائزر جنہوں نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت میں طلبہ تحریک کی قیادت کی تھی، نے جمعرات کو موتی جھیل آئیڈیل سکول اینڈ کالج میں فیسٹیول آف …

ڈھاکہ۔20فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش کے طالب علم رہنما سرجیس عالم نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ صرف اپنے کارکنوں کونوازنے کی سیاست پر عوامی مفاد کو ترجیح دیں۔ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق جاتیہ ناگرک کمیٹی کے چیف آرگنائزر جنہوں نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت میں طلبہ تحریک کی قیادت کی تھی، نے جمعرات کو موتی جھیل آئیڈیل سکول اینڈ کالج میں فیسٹیول آف یوتھ ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عام طور پر سیاسی جماعتوں کی قیادت انتخابات کے لئے اپنے امیدوارنامزد کرتے وقت اکثر ذاتی وابستگیوں کو قومی فلاح پر ترجیح دیتی ہے۔

سیاسی جماعتوں کی قیادت کو اب اس رجحا ن کو بدلنا چاہیے اور اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو ٹکٹ دینے کی بجائے ان افراد کو امیدوار نامزد کرنا چاہیے جو عوامی مفاد کے لئے کام کریں۔ انہوں نے سابق حکمران جماعت عوامی لیگ کو فاشسٹ جماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق حکمرانوں کے ساتھ اب بھی سرگرم ہیں۔ انہوں نے عوامی لیگ کے اقتدار کے خاتمے کے چھ ماہ بعد بھی ملک میں اصلاحات کے فقدان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو کوئی عبوری حکومت اور نہ ہی کوئی منتخب انتظامیہ فعال عوامی حمایت کے بغیر اکیلے یہ تبدیلیاں لا سکتی ہے۔

انہو ں نے خبردار کیا کہ آئندہ ملک میں کسی نے بھی فاشسٹ رویہ اختیار کیا تو طلبہ اس کے خلاف جدوجہد کریں گے۔