سیالکوٹ،پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کرنے والے2افراد گرفتار،211پتنگیں برآمد

113
kite flying
kite flying

سیالکوٹ۔5جنوری (اے پی پی):سیالکوٹ کے تھانہ صدر کے علاقہ میں پولیس نے پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2افرادکو گرفتار کرتے ہوئے 211پتنگیں اور متعدد ڈوریں قبضہ میں لے لیں۔ترجمان

سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ گنہ سے پولیس نے پابندی کے باوجود پتنگ فروشی کرنے والےافضال سے200پتنگیں اور ہندل سے عالی شاہ سے11پتنگیں اور تین رول ڈوریں قبضہ میں لیتے ہوئے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے