اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے سیالکوٹ میں صحافی ذیشان بٹ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہیمانہ قتل میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے مقتول صحافی کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کااظہار …
وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کی صحافی ذیشان بٹ کے قتل کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے سیالکوٹ میں صحافی ذیشان بٹ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہیمانہ قتل میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے مقتول صحافی کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کااظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سیالکوٹ میں صحافی کے قتل کے ملزمان کی فوری گرفتاری کاحکم دیا ہے ۔ مظلوم صحافی کے خاندان کو صحافتی برادری کے ساتھ مل کر انصاف دلائیں گے۔








