سیالکوٹ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے دو افراد شدید زخمی ہو گئے، ترجمان

سیالکوٹ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے دو افراد شدید زخمی ہو گئے، ترجمان

سیالکوٹ۔ 22 ستمبر (اے پی پی):سیالکوٹ میں کیری ڈبہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے ہیڈ مرالہ روڈ پر ماچھی کھوکھر کے قریب موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے مخالف سمت سے آتے ہوئے کیری ڈبہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 20 سالہ زین ولد اشفاق اور 23 سالہ شہزاد ولد زاہد زخمی ہوئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد دونوں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال (AIMH) سیالکوٹ منتقل کر دیا۔

ریسکیو 1122 نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں، رفتار کو قابو میں رکھیں اور ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

مزید خبریں