سیالکوٹ۔18فروری (اے پی پی):ویمن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام آئندہ ماہ میں ہونے والی صنعتی نمائش کے حوالے سے محمد شفیع ہال میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ویمن چیمبرڈاکٹر مریم نعمان نے کہا کہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالغفور ملک سمیت سیالکوٹ کی کاروباری برادری نے اس نمائش کے انعقاد کے لیے ہماری بھرپور حمایت کی ہے ، اس …
سیالکوٹ ویمن چیمبر کے زیر اہتمام دوسری صنعتی نمائش کے لئے اجلاس

مزید خبریں
سیالکوٹ۔18فروری (اے پی پی):ویمن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام آئندہ ماہ میں ہونے والی صنعتی نمائش کے حوالے سے محمد شفیع ہال میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ویمن چیمبرڈاکٹر مریم نعمان نے کہا کہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالغفور ملک سمیت سیالکوٹ کی کاروباری برادری نے اس نمائش کے انعقاد کے لیے ہماری بھرپور حمایت کی ہے ، اس لئے ہم نے سبسڈائیزڈ سٹالز کی فراہمی ممکن بنائی ہے تا کہ بزنس میں نئی کاروباری خواتین کوپروموٹ اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاسکے ۔اس نمائش میں سیالکوٹ ویمن چیمبر کی ممبران کی کوالٹی پراڈکٹس جیسے کٹلری، ہینڈی کرافٹس، شوز، لیدر پراڈکٹس، جیولری، فرنیچر، ایمبرائیڈریز، جم ویئر، سپورٹس ویئروغیرہ کے سٹالز ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ویمن چیمبر آف کامرس سیالکوٹ کے زیر اہتمام ہونے والی اس نمائش میں فیصل آباد، کراچی، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، پشاور، گجرات، ملتان سمیت مختلف شہروں سے نوجوان انٹر پنیورز نے سٹالز بک کرا رکھے ہیں۔چیئرپرسن ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی نادیہ قیصر نے اجلاس کو ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کے زیر اہتمام ہونے والی دوسری باضابطہ نمائش وی ۔ایگزیبٹ 2024کے بارےمیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس نمائش میں ویمن ایمپاورمنٹ اور ویمن انٹر پنیورز کی ہر قسم کی کوالٹی پراڈکٹس کے سٹالز ہوں گے،اس نمائش کے ذریعے ہم نےکاروباری خواتین کو انتہائی کم ریٹس پر سٹالز فراہم کر کے آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
اجلاس میں صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی سیالکوٹ ڈاکٹر مریم نعمان، سنئیرنائب صدر سیالکوٹ ویمن چیمبر گلزیب وقاص اعوان اور نائب صدر مدیحہ فیصل سمیت دیگر کاروباری خواتین نے شرکت کی ۔








