سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں "وائٹ کین سیفٹی ڈے” اور نابینا افراد کے لیے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد

سیالکوٹ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں "وائٹ کین سیفٹی ڈے" اور نابینا افراد کے لیے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا اہتمام مقامی تنظیم "ٹریول ٹو لائیٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ" کی جانب سے کیا گیا تھا۔ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وہب جہانگیر نے …

سیالکوٹ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں "وائٹ کین سیفٹی ڈے” اور نابینا افراد کے لیے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا اہتمام مقامی تنظیم "ٹریول ٹو لائیٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ” کی جانب سے کیا گیا تھا۔

تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وہب جہانگیر نے کہا کہ میں اس تقریب کے اہتمام پر بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹریول ٹو لائیٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ محترمہ ارم ناز کا تہہ دل سے ممنون ہوں جنہوں نے عالمی دن "وائٹ کین سیفٹی ڈے” کے حوالے سے شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن بنیادی طور پر نابینا افراد کی کامیابیوں کا خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہر سال 15 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ تقریب میں ٹریول ٹو لائیٹ کی جانب سے نابینا افراد کے لیے سفید چھڑیاں، بولنے والی گھڑیاں اور ایم پی 3 مہیا کی گئیں۔

سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا کہنا تھا کہ انسانیت اور بالخصوص بصارت سے محروم افراد کے لیے قابل تحسین خدمات کی فراہمی پر میں ای ای او ٹرول ٹو لائیٹ ارم ناز اور انکی ٹیم میں شامل دیگر تمام افراد کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے سیالکوٹ کی تاجر برادری اور تمام صاحب ثروت حضرات سے اپیل کی کہ وہ ایسے تمام فلاحی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔