سیالکوٹ۔ 19 ستمبر (اے پی پی):سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے میٹریلز ٹیسٹنگ لیب کے حوالے سے اربن یونٹ کے مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا۔صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید احتشام مظہر نے سیالکوٹ میٹریلز ٹیسٹنگ لیبارٹری کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلاس میں اربن سیکٹر پلاننگ اینڈ مینجمنٹ سروسز یونٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی ٹیم کا خیرمقدم کیا۔ اس ٹیم میں انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کی ریسرچ …
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے میٹریلز ٹیسٹنگ لیب کے حوالے سے اربن یونٹ کے مشاورتی اجلاس کا انعقاد

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 19 ستمبر (اے پی پی):سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے میٹریلز ٹیسٹنگ لیب کے حوالے سے اربن یونٹ کے مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا۔صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید احتشام مظہر نے سیالکوٹ میٹریلز ٹیسٹنگ لیبارٹری کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلاس میں اربن سیکٹر پلاننگ اینڈ مینجمنٹ سروسز یونٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی ٹیم کا خیرمقدم کیا۔
اس ٹیم میں انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کی ریسرچ اینالسٹ نیشا ذیشان اور افیق خان شامل تھے۔اربن یونٹ کی ٹیم نے کھیلوں کے سامان اور چمڑے کی صنعتوں کے لیے میٹریلز ٹیسٹنگ کی ضروریات اور سہولیات کے بارے میں قیمتی آراء اور تجاویز حاصل کرنے کے لیے سیالکوٹ کی کاروباری برادری کے نمائندوں سے بات چیت کی۔
اجلاس میں صنعت کی مخصوص ٹیسٹنگ ضروریات، دستیاب سہولیات میں موجود کمیوں اور برآمدات پر مبنی ان اہم صنعتوں کے تقاضوں کی نشاندہی کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔اس اجلاس نے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا جس میں صنعت کی ضروریات اور بین الاقوامی برآمدی معیارات کے مطابق سیالکوٹ میٹریلز ٹیسٹنگ لیبارٹری کے دائرہ کار، ٹیسٹنگ کی صلاحیتوں اور خدمات کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اجلاس میں سیالکوٹ کی کاروباری برادری نے شرکت کی۔







