سیدعلی گیلانی ، میر واعظ اور اشر ف صحرائی کی طرف سے شہید کشمیری نوجوانوںکو خراج عقیدت

سرینگر ۔ 7 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماﺅں سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد اشرف صحرائی نے گزشتہ روز شوپیاں کے علاقے صفا نگر ی میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوں محمد ادریس سلطان اور عامر احمد راتھر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس …

سرینگر ۔ 7 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماﺅں سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد اشرف صحرائی نے گزشتہ روز شوپیاں کے علاقے صفا نگر ی میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوں محمد ادریس سلطان اور عامر احمد راتھر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے شوپیان کے علاقے آونیورہ میں عامر احمد راتھرکے جنازے کے شرکاءسے سرینگر سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے جدوجہد آزادی کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ اِن معصوم نوجوانوں کی قربانی کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جائے گا۔