سیدعلی گیلانی کا کشمیری نظربندوں کو دور دراز جیلوں میںمنتقل نہ کرنے سے متعلق قانون کی منسوخی پر اظہار افسوس

سرینگر ۔ یکم اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے ریاستی انتظامی کونسل کی طرف سے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندکشمیریوں کو وادی کشمیر سے باہردوردراز جیلوں میں منتقل نہ کرنے سے متعلق قانون کو منسوخ کرنے کی آمرانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں اس اقدام …

سرینگر ۔ یکم اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے ریاستی انتظامی کونسل کی طرف سے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندکشمیریوں کو وادی کشمیر سے باہردوردراز جیلوں میں منتقل نہ کرنے سے متعلق قانون کو منسوخ کرنے کی آمرانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں اس اقدام کو کھلی جارحیت قراردیا جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بھارت کے ارباب اقتدار کے سامنے آئین وقانون کی کوئی قدروقیمت نہیں ہے۔انہوںنے مظلوم کشمیری قوم سے کہاکہ وہ منظم اور متحد ہوکر بھارتی جارحیت کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہیں۔انہوں نے مقبوضہ علاقے میں بھارت کی آمرانہ کارروائیوںاور لاقانونیت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں حریت پسندوںکوغیر قانونی طورپرانتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کیلئے ہزاروںمیل دور بھارت کی جیلوں میں منتقل کردیاگیا ہے ۔

مزید خبریں