سیدیوسف رضا گیلانی کی کرم میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت، شہداء کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کرم میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں کیپٹن نعمان سلیم سمیت چھ (6) جوانوں نے وطنِ عزیز کے دفاع کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا۔بدھ کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں پر فخر کرتی …

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کرم میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں کیپٹن نعمان سلیم سمیت چھ (6) جوانوں نے وطنِ عزیز کے دفاع کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا۔بدھ کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے جنہوں نے مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے اپنی قیمتی جانیں قربان کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک کے امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی خدمات تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، بلکہ دہشت گردی کے خاتمے کے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔