سید ذوالفقارعباس بخاری نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی معاونت کے لیے رابطہ نمبرز جاری

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقارعباس بخاری نے کورونا وباء میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ویزا اور رہائشی پرمٹ کی مقررہ مدت کے خاتمہ جیسے مسائل میں معاونت کے لیے رابطہ نمبرز جاری کر دیے ہیں۔ زلفی بخاری نے اوورسیز پاکستانیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ اوورسیز پاکستانی ہیں اور اپنے ویزے …

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقارعباس بخاری نے کورونا وباء میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ویزا اور رہائشی پرمٹ کی مقررہ مدت کے خاتمہ جیسے مسائل میں معاونت کے لیے رابطہ نمبرز جاری کر دیے ہیں۔ زلفی بخاری نے اوورسیز پاکستانیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ اوورسیز پاکستانی ہیں اور اپنے ویزے یا رہائشی پرمٹ کی مقررہ مدت ختم ہونے کے خوف میں مبتلاء ہیںتومجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں،ا نہوں نے کہا کہ میں اس طرح کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کام کررہا ہوں ،
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو اس حوالے سے کوئی مسئلہ ہے تو وہ ”کووڈ 19، ایمرجنسی سیل برائے اوورسیز پاکستانیز ” سے051-9212525، 0306-0329901یا وزارت کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹtwitter.com/mophrd اور فیس بک اکائونٹfb.com/mophrdیا میرے ذاتی ٹویٹر twitter.com/sayedzbukhariیا فیس بک اکائونٹ پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔