سرینگر ۔ 09 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور دیگر آزادی پسند رہنماﺅں اور تنظیموں نے شہید محمد افضل گورو کو ان کی شہادت کی چوتھی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ بھارت نے محمد افضل گورو کو9فروری 2013کو نئی دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دیکر ان کی میت کو جیل کے احاطے میں ہی …
سید علی گیلانی، میر واعظ ا ور دیگر حریت رہنماﺅں کا افضل گورو کو خراج عقیدت

مزید خبریں
سرینگر ۔ 09 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور دیگر آزادی پسند رہنماﺅں اور تنظیموں نے شہید محمد افضل گورو کو ان کی شہادت کی چوتھی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ بھارت نے محمد افضل گورو کو9فروری 2013کو نئی دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دیکر ان کی میت کو جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دیا تھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں میں نئی دلی کی تہاڑ جیل میں دفن شہید محمد افضل گورو کے جسد خاکی کو انکے اہلخانہ کے حوالے کرنے کا اپنا مطالبہ دہرا تے ہوئے کہا کہ یہ خالصتاً ایک انسانی مسئلہ ہے، البتہ بھارت تمام تر اخلاقی اور آئینی اصولوں کو پامال کرتے ہوئے اس کو پورا نہیں کررہا ہے ۔








