سید علی گیلانی کاکشمیر یوں کی حمایت پر آیت اللہ خامنہ ای سے اظہار تشکر

سرینگر ۔ 06 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ایران کے سپریم راہنما آیت اللہ خامنہ ای کی طرف سے کشمیریوں کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دنیا کے تمام انصاف پسند ملکوں، اداروں اور بااثر افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دیں اور مقبوضہ علاقے …

سرینگر ۔ 06 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ایران کے سپریم راہنما آیت اللہ خامنہ ای کی طرف سے کشمیریوں کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دنیا کے تمام انصاف پسند ملکوں، اداروں اور بااثر افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دیں اور مقبوضہ علاقے میں قتل وغارت اور جبروزیادتیوں کا سلسلہ بندکران کے لیے اپنا کردارادا کریں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں امید ظاہر کی کہ ایران جس طرح سے فلسطینی عوام کی مدد کررہا ہے، اسی طرح وہ آنے والے وقت میں کشمیریوں کی بھی مدد اور بین الاقوامی فورموں پر ان کے حقِ خودارادیت کے حق میں آواز بلند کرے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply