سید علی گیلانی کا سانحہ سوپور کے شہدا کوخراج عقیدت

سرینگر ۔ 4 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے 6 جنوری 1993کے سانحہ سوپور کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ 24 برس قبل پیش آنیوالا یہ واقعہ کشمیر کی تاریخ کا ایک دلدوز اور وحشت ناک سانحہ ہے جسے کشمیر ی عوام ہی نہیں، بلکہ پوری عالم انسانیت بھلا نہیں سکتی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے …

سرینگر ۔ 4 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے 6 جنوری 1993کے سانحہ سوپور کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ 24 برس قبل پیش آنیوالا یہ واقعہ کشمیر کی تاریخ کا ایک دلدوز اور وحشت ناک سانحہ ہے جسے کشمیر ی عوام ہی نہیں، بلکہ پوری عالم انسانیت بھلا نہیں سکتی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ سوپور میں اس دن مقامی لوگ مسلح افراد کی طرف سے بھارتی فوج کی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں پر حملے میں ایک سپاہی کی ہلاکت کی تفصیلات جاننے کی کوشش کر رہے تھے کہ طاقت کے نشے میں چور بھارتی فوجیوںنے علاقے میں گولیوں کی بوچھاڑ کرکے ہر شخص کو تہہ وتیغ کردیا ۔ مکانوں اور دوکانوں کو گن پاﺅڈر چھڑک کر آگ لگادی گئی ۔

Leave a Reply