سید علی گیلانی کا کشمیر یوں کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ

سرینگر ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مظلوم کشمیریوں کی حمایت کرنے پر پاکستان کے عوام اورسیاسی و عسکری قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیرکاز کو عالمی سطح پر بھر پور اور موثر انداز میں اجاگر کرنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے سیدعلی گیلانی نے دنیا کو مقبوضہ علاقے …

سرینگر ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مظلوم کشمیریوں کی حمایت کرنے پر پاکستان کے عوام اورسیاسی و عسکری قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیرکاز کو عالمی سطح پر بھر پور اور موثر انداز میں اجاگر کرنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے سیدعلی گیلانی نے دنیا کو مقبوضہ علاقے کی صورتحال کی سنگینی کا احساس دلانے کیلئے انہیں اپنی کوششیں مزید تیز کرنے پر زوردیا ہے۔بزرگ کشمیری رہنمائ ں نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے شیطانی منصوبوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہونگے اور وہ بھارتی فوجی قبضے کے خلاف اپنی جدوجہد عزم وہمت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام اورفوجی محاصرے سے کشمیریوں کا جذبہ آزادی مزید مستحکم ہو ا ہے اور وہ آخری سانس تک اپنے حقوق کیلئے لڑتے رہیں گے۔

مزید خبریں