اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی ہمت، حوصلے اور حق خود ارادیت کے نظریئے کی علامت بن چکے ہیں،پاکستانی اور کشمیری دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی ہیں وہ آپ کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔اتوار کو حریت رہنما، سید علی گیلانی کی صحت کے حوالے سے وزیر خارجہ نے اہم وڈیو پیغام میںکہا ہے …
سید علی گیلانی ہمت، حوصلے اور حق خود ارادیت کے نظریئے کی علامت بن چکے ہیں ، پاکستانی اور کشمیری دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی ہیں وہ آپ کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ویڈیو پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی ہمت، حوصلے اور حق خود ارادیت کے نظریئے کی علامت بن چکے ہیں،پاکستانی اور کشمیری دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی ہیں وہ آپ کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔اتوار کو حریت رہنما، سید علی گیلانی کی صحت کے حوالے سے وزیر خارجہ نے اہم وڈیو پیغام میںکہا ہے کہ آج میں کروڑوں پاکستانیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے سید علی گیلانی کی صحت کے لیے دعاگو ہوں۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو تادیر سلامت رکھےـ آپ کا وجود کشمیریوں کیلئے باعث _حوصلہ ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ سید علی گیلانی عزم و ہمت کی ایک چٹان ہیں۔انہوں نے پچھلی چھ دہائیوں میں جس طرح مظلوم اور نہتے کشمیریوں کی نمائندگی کی اور جس طرح حق _خود ارادیت کے علم کو بلند کیے رکھا تاریخ میں اس کی مثال کم ہی ملے گی۔ دنیاوی عہدہ، جبر، تشدد یا قید حتی کہ کوئی چیز ان کو جھکا نہیں سکی۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے بھارتی اقدام کے بعد، وہ لوگ جو آپ کی رائے سے مطابقت نہیں رکھتے تھے آج ان کے قائل دکھائی دیتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے جھوٹے وعدوں پر اعتبار کر کے وقت کا ضیاع کیا۔اوزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی اور کشمیری دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی ہیں وہ آپ کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں کیونکہ آپ ہمت، حوصلے اور حق خود ارادیت کے نظریے کی علامت بن چکے ہیں۔انہوںنے سید علی گیلانی کی صحت یابی اور درازی عمر کیلئے دعاؤں کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کو یہ پیغام بھی دیتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کا ہر بچہ، ہر عورت اور ہر نوجوان، کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہمارا ایمان ہے کہ ان کی قربانی رنگ لائے گی اور انشاء اللہ ہندوستان کے تسلط سے بھی آزادی ملے گی۔








