سید محسن گیلانی کا فیفا یوتھ بوائز کمپٹیشنز کمیٹی کا رکن بننا پاکستانی فٹ بالروں کے لئے اعزاز کی بات ہے، صباء شمیم جدون

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (خواتین ونگ)کی صدر میڈم صباء شمیم جدون نے کہا ہے کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی کا فیفا یوتھ بوائز کمپٹیشنز کمیٹی کا رکن بننا پاکستانی فٹ بالروں کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر سید محسن گیلانی کی اس نمایاں کمیٹی میں شمولیت پی ایف ایف کے نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی اور بین الاقوامی …

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (خواتین ونگ)کی صدر میڈم صباء شمیم جدون نے کہا ہے کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی کا فیفا یوتھ بوائز کمپٹیشنز کمیٹی کا رکن بننا پاکستانی فٹ بالروں کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر سید محسن گیلانی کی اس نمایاں کمیٹی میں شمولیت پی ایف ایف کے نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے عزم کو اجاگر کرے گی۔

واضح رہے کہ کمیٹی کی سربراہی بینن سے تعلق رکھنے والے فیفا کونسل کے رکن ماتھورین ڈی چاکس کریں گے۔ یوتھ بوائز کمپٹیشنز کمیٹی فیفا کی اہم ترین کمیٹیوں میں سے ایک ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں نوجوان کھلاڑیوں کے ٹورنامنٹس کی منصوبہ بندی، ترقی اور انعقاد کے ذریعے مستقبل کے فٹ بالرز کی رہنمائی کرنا ہے۔