پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے قومی مردوں کی فٹبال ٹیم کوڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے پر مبارکباددی ہے،
سید محسن گیلانی کی قومی فٹبال ٹیم کو ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے پر مبارکباد

مزید خبریں
لاہور۔7جون (اے پی پی):پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے قومی مردوں کی فٹبال ٹیم کوڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے پر مبارکباددی ہے، جس کے ساتھ ہی 64 سالہ طویل انتظار کا خاتمہ ہوگیا۔
قومی ٹیم نے اتوار کے روز مالدیپ میں جاری ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے رائونڈ رابن مرحلےکے تحت کھیلے گئے آخری میچ میں افغانستان کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ یہ 1962 کے مردیکا کپ کے بعد پہلا موقع ہے کہ پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم کسی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی ہے۔اس موقع پر سید محسن گیلانی نے کہا کہ اس دن کا انتظار چھ دہائیوں سے زائد عرصے سے کیا جا رہا تھا اور وہ اس تاریخی کامیابی پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے وہ نتیجہ دیا ہے جس کے لیے پاکستانی شائقین طویل عرصے سے منتظر تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی ملک میں فٹ بال کی ترقی، سخت محنت اور لگن کا ثبوت ہے، پاکستان فٹبال فیڈریشن مستقبل میں بھی ایسے نتائج کو معمول بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی تاکہ قومی فٹبال مزید کامیابیاں حاصل کر سکے۔








