سید یوسف رضا گیلانی کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کو حالیہ عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد، نو منتخب وزیراعظم طارق رحمان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بنگلہ دیش میں حالیہ عام انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو واضح کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے نو منتخب وزیر اعظم طارق رحمان کو منصب سنبھالنے اور نئی حکومت کی تشکیل پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں بنگلہ …

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بنگلہ دیش میں حالیہ عام انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو واضح کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے نو منتخب وزیر اعظم طارق رحمان کو منصب سنبھالنے اور نئی حکومت کی تشکیل پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں بنگلہ دیش جمہوری استحکام اور سماجی و معاشی ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔چیئرمین سینیٹ نے شفاف اور پُرامن انتخابات کے انعقاد پر متعلقہ اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مضبوط جمہوری عمل خطے میں استحکام کی ضمانت ہے۔

انہوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تاریخی و عوامی روابط کو مزید مستحکم بنانے، پارلیمانی تعاون اور باہمی اشتراک کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور دونوں ممالک کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔