سیری اے فٹ بال ٹورنامنٹ،اے سی میلان کی ہیلس ویرونا کے خلاف 0-3 سے فتح

روم۔29دسمبر (اے پی پی):اٹلی کے فٹبال کلب اے سی میلان نے سیری اے فٹ بال ٹورنامنٹ میں ہیلس ویرونا کو باآسانی 0-3 گول سے ہرا دیا۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق سیری اے فٹ بال ٹورنامنٹ کا 124 واں سیزن اٹلی میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔سان سیرو، میلانو، اٹلی میں کھیلے گئے لیگ کے اہم …

روم۔29دسمبر (اے پی پی):اٹلی کے فٹبال کلب اے سی میلان نے سیری اے فٹ بال ٹورنامنٹ میں ہیلس ویرونا کو باآسانی 0-3 گول سے ہرا دیا۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق سیری اے فٹ بال ٹورنامنٹ کا 124 واں سیزن اٹلی میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔سان سیرو، میلانو، اٹلی میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں اے سی میلان اور ہیلس ویرونا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں اے سی میلان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیلس ویرونا کی ٹیم کو 0-3 گول سے ہرا دیا۔کرسٹوفر نکونکو نے 2 جبکہ کرسچن پلسک نے یک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ ہیلس ویرونا کی ٹیم میچ میں کوئی گول سکور نہ کرسکی۔یہ اے سی میلان کی ٹورنامنٹ میں دسویں فتح ہے۔اس کامیابی کے بعد اےسی میلان کے 16 میچز میں 35 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

مزید خبریں