سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایکسپو یو کے میں شرکت کے خواہشمند کمپنیوں سے درخواستیں طلب

بین الاقوامی نمائش انٹرسیک دبئی میں شرکت کےلئے بدھ تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) برطانیہ میں منعقد ہونے والے سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایکسپو میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہے۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق ایکسپو 19جون سے لندن میں شروع ہوگی جو 21جون کو ختم ہوگی ۔ اس نمائش میں کیمیکل پروٹکشن سوٹ ‘ حفاظتی ملبوسات‘ آنکھوں کی حفاظت کے لئے مصنوعات‘ لائف جیکٹس ‘ یونیفارمز‘ سیفٹی اینڈ ورکس اور ای ہیلتھ سے متعلق سافٹ ویئر کی نمائش کی جائے گی۔ اتھارٹی میں نمائش میں شرکت کی فیس 3لاکھ 20ہزار مقرر کی ہے ۔نمائش میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں سے 22مارچ تک درخواستیں طلب کرلی گئیں ہیں۔