اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):سیمنٹ سازی کی صنعت کے منافع میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 48فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سیمنٹ ساز کمپنیوں کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی مالیاتی سٹیٹمنٹس کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ ساز کمپنیوں کو34.60ار ب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت …
سیمنٹ سازی کی صنعت کے منافع میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 48فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):سیمنٹ سازی کی صنعت کے منافع میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 48فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سیمنٹ ساز کمپنیوں کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی مالیاتی سٹیٹمنٹس کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ ساز کمپنیوں کو34.60ار ب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 48فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ ساز کمپنیوں کو مجموعی طور پر23.35ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ ساز کمپنیوں نے ٹیکسوں کی مد میں مجموعی طور پر15.63ارب روپے کی ادائیگیاں کیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 11.63ارب روپے کے مقابلے میں 34فیصد زیادہ ہیں ۔
گزشتہ مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں سیمنٹ ساز کمپنیوں کو48.10ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہواتھا جو پیوستہ سہ ماہی کے مقابلے میں 23فیصد زیادہ ہے ۔ اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ ساز کمپنیوں کی فروخت میں مجموعی طور پر9فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔








