سینٹرل جیل پشاورمیں قیدیوں کومفت قانونی معاونت کی فراہمی کے لیے کھلی کچہری
سینٹرل جیل پشاورمیں قیدیوں کومفت قانونی معاونت کی فراہمی کے لیے کھلی کچہری

مزید خبریں
پشاور۔ 12 جون (اے پی پی):سینٹرل جیل پشاورمیں قیدیوں کو مفت قانونی معاونت کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر انسپکٹرجنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا ریحان گل خٹک ، ڈائریکٹرجنرل پراسیکیوشن محمد رفیق خان، ڈائریکٹرلیگل میاں عزیز، ڈی آئی جی جوڈیشل امین شعیب، ڈی آئی جی جیل خانہ جات پشاورریجن بیت اللہ خان، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جاوید سمیت دیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی اورقیدیوں کے مسائل سنے،سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل پشاورمحمد وسیم خان نے شرکا کواس اقدام کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد قیدیوں کو ان کے قانونی حقوق سے متعلق رہنمائی فراہم کرنا اوران کے مسائل کے حل کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، اس موقع پرقیدیوں نے اپنے قانونی اورانتظامی نوعیت کے مسائل حکام کے سامنے پیش کیے۔
ڈائریکٹرجنرل پراسیکیوشن محمد رفیق خان نے قیدیوں کو یقین دلایا کہ پراسیکیوشن سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے گا۔








