سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق کا صوت القرآن چینل کی 20 سالہ سالگرہ کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان کو ذرائع ابلاغ میں ایف۔16 کی حیثیت حاصل ہے، مختلف نشریاتی اداروں اور چینلز میں کام کرنے والے ابلاغ عامہ کے ماہرین کی تربیت کا بھی پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کو اعزاز حاصل ہے، صوت القرآن چینل کی نشریات کے 20 سال مکمل ہونے پر ریڈیو پاکستان کے عملہ …

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان کو ذرائع ابلاغ میں ایف۔16 کی حیثیت حاصل ہے، مختلف نشریاتی اداروں اور چینلز میں کام کرنے والے ابلاغ عامہ کے ماہرین کی تربیت کا بھی پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کو اعزاز حاصل ہے، صوت القرآن چینل کی نشریات کے 20 سال مکمل ہونے پر ریڈیو پاکستان کے عملہ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں ریڈیو پاکستان کے زیڈ اے بخاری آڈیٹوریم میں صوت القرآن چینل کی 20 سالہ سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال تھے جبکہ ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل شفقت جلیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔