سینیٹرحافظ عبدالکریم کی بلوچستان میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں کی مذمت

لاہور۔1فروری (اے پی پی):امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سینیٹر حافظ عبدالکریم نے بلوچستان میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں،خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا بدترین درندگی ہے۔سینیٹرحافظ عبدالکریم نے کہا کہ ہندوستان کی پراکسی وار کے ذریعے بلوچ نوجوانوں کو ورغلانے کی سازش بے نقاب ہو چکی ،فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا اصل چہرہ …

لاہور۔1فروری (اے پی پی):امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سینیٹر حافظ عبدالکریم نے بلوچستان میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں،خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا بدترین درندگی ہے۔سینیٹرحافظ عبدالکریم نے کہا کہ ہندوستان کی پراکسی وار کے ذریعے بلوچ نوجوانوں کو ورغلانے کی سازش بے نقاب ہو چکی ،فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا اصل چہرہ خواتین کے استحصال سے عیاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی کوئی قوم، مذہب یا انسانیت سے تعلق نہیں ہو تا، مو جودہ حا لات میں قومی اتحاد ناگزیر ہے۔امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر جوابی کارروائی قابلِ تحسین ہے ،چند گھنٹوں میں درجنوں دہشت گردوں کا خاتمہ فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا ثبوت ہے ۔سینیٹر حافظ عبدالکریم نے مزید کہا کہ ہم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔