اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثناءاللہ نے اے ایف سی کے صدر اور فیفا کے نائب صدر، شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ دیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر طارق فضل چودھری، وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے بھی شرکت کی ۔ تقریب میں وفاقی سیکرٹری محمد محی الدین وانی، ڈی جی سپورٹس ، اور پی …
سینیٹر رانا ثناءاللہ کی جانب سے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کے اعزاز میں عشائیہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثناءاللہ نے اے ایف سی کے صدر اور فیفا کے نائب صدر، شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ دیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر طارق فضل چودھری، وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے بھی شرکت کی ۔
تقریب میں وفاقی سیکرٹری محمد محی الدین وانی، ڈی جی سپورٹس ، اور پی ایف ایف فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی پی ایف ایل کے صدر فرحان جونیجو نے بھی شرکت کی۔ رانا ثناءاللہ خان نے جناب شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ اور اُن کے معزز وفد کو پاکستان آمد پر دلی مبارکباد پیش کی۔
اور اُنہوں نے کہا آج کا دن ہماری باہمی دوستی، احترام، اور فٹ بال کے فروغ کے لیے مشترکہ جذبے کا آئینہ دار ہے ، کھیل سرحدوں اور ثقافتوں سے بالاتر ہو کر دلوں کو جوڑتا ہے۔ فیفا کے سینئر نائب صدر کا یہ دورہ پاکستان میں فٹ بال کے روشن مستقبل کے لیے امید کی نئی کرن ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان اور بحرین کے تعلقات اخوت، ایمان، ثقافت اور باہمی احترام کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔ پاک، بحرین دوستی سفارت کاری سے کہیں آگے ہے یہ تجارت، دفاع، تعلیم اور اب کھیل کے میدان میں قریبی تعاون کی صورت میں جھلکتی ہے۔
اس مو قع پر جناب شیخ سلمان بن ابراہیم نے کہا میں حکومتِ پاکستان، وزیرِ اعظمِ پاکستان، اور سینیٹر رانا ثناءاللہ، کا تہہِ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے نہایت محبت کے ساتھ ہمارا استقبال کیا۔ پاکستان آنا میرے لیے نہایت خوشی اور فخر کی بات ہے۔ یہاں کے عوام کا جوش و جذبہ اور فٹ بال سے محبت واقعی قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا میں امید کرتا ہوں کہ یہ دورہ پاکستان اور اے ایف سی کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہوئے فٹ بال کے فروغ کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔








