سینیٹر رزینہ عالم خان کی زیر صدارت این سی ایچ ڈی کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس تعلیم یافتہ قوم بننے کے خواب کی تعبیر کے لئے ناخواندہ افراد کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا، سینیٹر رزینہ عالم خان اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کی چیئرپرسن سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ قوم بننے …
سینیٹر رزینہ عالم خان کی زیر صدارت این سی ایچ ڈی کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
سینیٹر رزینہ عالم خان کی زیر صدارت این سی ایچ ڈی کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس
تعلیم یافتہ قوم بننے کے خواب کی تعبیر کے لئے ناخواندہ افراد کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا، سینیٹر رزینہ عالم خان
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کی چیئرپرسن سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ قوم بننے کے خواب کی تعبیر کے لئے ہمیں ناخواندہ افراد تک پہنچ کر ان کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا جن کی ایک بڑی تعداد دور دراز کے دیہی علاقوں میں آباد ہے۔ تعلیم معاشرے کی روح ہے جو ایک نسل دوسری نسل کو منتقل کرتی ہے اگر ہمیں ایک ترقی یافتہ قوم بننا ہے تو پہلے ہمیں اپنے لوگوں کو تعلیم دینا ہوگی۔ یہ بات انہوں نے منگل کو این سی ایچ ڈی کی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں فرید نصرت، میجر جنرل (ر) محمد طاہر، شائستہ شاہد، افضل بابر، ڈاکٹر غلام حیدر، ڈاکٹر محمد اجمل، چاروںصوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے نمائندوں اور این سی ایچ ڈی کے ڈائریکٹر جنرل مشتاق احمد نے شرکت کی۔ اس موقع پر رزینہ عالم خان نے کہا کہ ہمیں وژن 2025ءاور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے تعلیم کے شعبہ میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے جس سے معاشرتی ناہمواریوں، صنفی امتیاز، مذہب، نسل اور زبان کی وجہ سے نقصانات کو ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے یکساں مواقع کی فراہمی ملک کے تمام شہریوں کا بنیادی حق ہے۔ غریبوں کو مفت اور لازمی تعلیم کی فراہمی بہترین معیار سے منسلک ہونی چاہئے۔








