اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے بارہ مقامات پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے قابلِ مذمت ہیں۔ ہفتہ کو اپنی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی قابلِ تحسین ہے،دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 58 دہشت گرد جہنم …
سینیٹر روبینہ خالد کی بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے بارہ مقامات پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے قابلِ مذمت ہیں۔
ہفتہ کو اپنی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی قابلِ تحسین ہے،دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 58 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت قابل ستائش ہے ۔
سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ وطن کے دفاع میں جان قربان کرنے والے 10 سکیورٹی جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں ،شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔







