اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے سوات کے علاقے مٹہ میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لئے انتھک محنت کرنے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کو نشانہ بنانا نہ صرف انسانیت پر حملہ ہے بلکہ عالمی صحت کے لئے بھی خطرہ ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ کارکنان معاشرے کی فلاح …
سینیٹر روبینہ خالد کی سوات میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے سوات کے علاقے مٹہ میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لئے انتھک محنت کرنے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کو نشانہ بنانا نہ صرف انسانیت پر حملہ ہے بلکہ عالمی صحت کے لئے بھی خطرہ ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ کارکنان معاشرے کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،ہم ان کی بہادری اور لگن کو سلام پیش کرتے ہیں۔
روبینہ خالد نے کہا کہ تشدد کی ایسی گھناؤنی کارروائیوں کے بہت برے نتائج ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز کی دیکھ بھال کرنے والوں کی حفاظت ہر قیمت پر ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کے ذمہ داروں کو سخت سزا ملنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز پر حملہ پولیو سے پاک دنیا کے حصول کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے تاہم ان مشکلات کے باوجود حکومت پولیو کے خاتمے کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔








