سینیٹر شہادت اعوان سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے متفقہ طور پر سینیٹر شہادت اعوان کو کمیٹی کا نیا چیئرمین منتخب کر لیا۔ان کا انتخاب پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران عمل میں آیا۔ اجلاس میں سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر اشرف علی جتوئی، سینیٹر دوست علی جیسار، سینیٹر روبینہ خالد اور سینیٹر ناصر محمود نے شرکت کی۔کارروائی کے دوران سینیٹر دوست علی جیسار …

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے متفقہ طور پر سینیٹر شہادت اعوان کو کمیٹی کا نیا چیئرمین منتخب کر لیا۔ان کا انتخاب پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران عمل میں آیا۔ اجلاس میں سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر اشرف علی جتوئی، سینیٹر دوست علی جیسار، سینیٹر روبینہ خالد اور سینیٹر ناصر محمود نے شرکت کی۔کارروائی کے دوران سینیٹر دوست علی جیسار نے سینیٹر شہادت اعوان کے نام کی تجویز پیش کی جس کی تائید سینیٹر اشرف علی جتوئی نے کی۔

بعد ازاں کمیٹی کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر سینیٹر شہادت اعوان کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کاچیئرمین منتخب کر لیا۔کمیٹی کے اراکین نے نومنتخب چیئرمین کو مبارکباد دیتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں کمیٹی ریلوے کے شعبے سے متعلق امور کے حل میں مزید فعال اور مؤثر کردار ادا کرے گی۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر شہادت اعوان نے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اعتماد کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کمیٹی کے کردار کو مزید مضبوط بنانے اور بالخصوص پاکستان ریلوے سے متعلق عوامی مسائل کے حل کے لئے مؤثر اقدامات جاری رکھیں گے۔