اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کم عمری کی شادی کے خلاف تاریخی قانون سازی پر بلوچستان حکومت کو خراجِ تحسین پیش کرتےہوئے کہا ہے کہ یہ بچیوں کی بہتر زندگی کی طرف پہلا قدم ہے۔ منگل کو پی پی پی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں چائلڈ میرج کے خلاف نیا قانون بڑی کامیابی ہے۔ اہم معاملے …
سینیٹر شیری رحمان کا کم عمری کی شادی کے خلاف تاریخی قانون سازی پر بلوچستان حکومت کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کم عمری کی شادی کے خلاف تاریخی قانون سازی پر بلوچستان حکومت کو خراجِ تحسین پیش کرتےہوئے کہا ہے کہ یہ بچیوں کی بہتر زندگی کی طرف پہلا قدم ہے۔ منگل کو پی پی پی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں چائلڈ میرج کے خلاف نیا قانون بڑی کامیابی ہے۔ اہم معاملے پر قانون سازی کرنے کیلیے حکومتِ بلوچستان اور وزیرِاعلیٰ بلوچستان کی شکر گزار ہوں۔
شیری رحمان نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا سے بھی کم عمری کی شادی کے خلاف قانون بنانے کی درخواست کرتی ہوں۔ چائلڈ میرج ختم کرنا بچیوں کی بہتر زندگی کی طرف پہلا قدم ہے۔ خواتین کی صحت، علاج، آگاہی اور غذائیت کی سہولتیں بہتر بنانے پر زور دینا ہوگا۔ پاکستان میں بچوں کی اموات اور غذائی کمی پر گہری تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ کم عمری کی شادی نہ صرف ماؤں کیلیے جان لیوا ہے بلکہ کمزور بچوں کی پیدائش کی بھی بڑی وجہ ہے۔ بچوں پیدائش کے دوران ہر 50 منٹ بعد ایک عورت جان کھو دیتی ہے۔ 18 سال سے کم عمر کو بالغ نہیں سمجھا جاتا تو شادی کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ قائداعظم نے بھی اپنے خطاب میں کم عمری کی شادی کو لڑکیوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کو بااختیار بنانا ہی پاکستان کی مضبوطی کا راستہ ہے۔








