اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپوزیشن جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ قومی مفادات پر عملی اقدامات پر توجہ دیں اور اہم معاملات جنہیں تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے میں تاخیری ہتھکنڈے استعمال نہ کریں۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل …
سینیٹر فیصل جاوید کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپوزیشن جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ قومی مفادات پر عملی اقدامات پر توجہ دیں اور اہم معاملات جنہیں تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے میں تاخیری ہتھکنڈے استعمال نہ کریں۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ حکومت اور عوام اپوزیشن جماعتوں کے تعمیری کردار کو سراہیں گے ، تنازعات سے مسائل حل ہونے کی بجائے مزید خراب ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتحاد قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے کیونکہ اس وقت ہمارا ملک بہت سے بحرانوں سے گزر رہا ہے، اپوزیشن کو معلوم ہے کہ وزیر اعظم عمران خان خان بلاتفریق احتساب کے عمل کو جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔ فیصل جاوید نے کہا کہ پوری دنیا میں وزیر اعظم عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو رہی، جسے معلوم ہے کہ وزیر اعظم عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں۔








