اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ 2019ءسال میں حکومت کو معیشت سمیت بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا تھا، وزیر اعظم عمران خان کی موثر اور جامع پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت مستحکم ہوئی، حکومت ملک کے پسے ہوئے طبقات کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ منگل کو نجی …
سینیٹر فیصل جاوید کی نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ 2019ءسال میں حکومت کو معیشت سمیت بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا تھا، وزیر اعظم عمران خان کی موثر اور جامع پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت مستحکم ہوئی، حکومت ملک کے پسے ہوئے طبقات کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے 2020ءکو عوام کا سال قرار دیا ہے، وزیر اعظم کی تمام تر توجہ عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر مرکوز ہے اور اس سال عوام کو حکومتی اصلاحات کے ثمرات ملنا شروع ہوں گے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی نے 2008ءسے 2018ءکے دوران چارٹر آف کرپشن کے ذریعے دونوں ہاتھوں سے قومی خزانے کو لوٹا، سابقہ حکومتوں کے 10 سالہ دور میں ملک کا قرضہ 6 ہزار ارب سے 30 ہزار ارب تک پہنچا جس کی وجہ سے مہنگائی بڑھی لیکن سال 2020ءمیں مہنگائی کم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو پی پی پی اور ن لیگ کی حکومتیں تباہ حال معیشت چھوڑ کر گئی تھیں، وزیراعظم عمران خان نے دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت نہ صرف ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا بلکہ ملکی معیشت کو بھی مستحکم کیا۔ فیصل جاوید نے کہا کہ حکومت کو 2019ءسال کے دوران معیشت کے حوالے سے کامیابیاں حاصل ہوئیں، کرنٹ اکاﺅنٹ خسار کم ہوا ، تجارتی اور مالیاتی خسارے میں بھی کمی ہوئے جس کا اعتراف عالمی ادارے بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو آگے لیکر جانے کیلئے منی لانڈرنگ اور کرپشن پر قابو پانا ضروری تھا، حکومت نے پہلے سال ہی اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے اور یہی وجہ ہے کہ ملکی معیشت بہتر سمت کی طرف گامزن ہے۔








