سینیٹر فیصل جاوید کی پی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ حکومت مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالے گی کیونکہ قانون کے سامنے سب برابر ہے ، اپوزیشن جماعتیں اپنی کرپٹ قیادت کو بچانے کے لئے کوشاں ہیں لیکن حکومت احتساب پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ بدھ کو پی ٹی وی …

اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ حکومت مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالے گی کیونکہ قانون کے سامنے سب برابر ہے ، اپوزیشن جماعتیں اپنی کرپٹ قیادت کو بچانے کے لئے کوشاں ہیں لیکن حکومت احتساب پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ بدھ کو پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے امور کو چلانے کے لئے اپوزیشن کو تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ مختلف جیلوں میں بیمار قیدیوں کو بھی صحت کی بنیادوں پر ضمانت کیلئے عدالت میں اپیلیں کرنی چاہییں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی متحرک اور دیانتدار قیادت میں ملک آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے مقابلے میں پاکستان کی معیشت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے بھی حکومت کی موثر معاشی پالیسیوں کی تعریف کر رہے ہیں۔ فیصل جاوید نے کہا کہ حکومت نے تجارتی خسارے کو کم کیا ہے ، سرمایہ کاری کے لئے خوشگوار ماحول پیدا کیا ہے، درآمدات اور برآمدات کے مابین فرق کو کم کیا ہے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لئے بھی سنجیدگی کے ساتھ کوششیں کر رہی ہے جس کے ثمرات جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم قومی مفاد کا معاملہ ہے لہذا تمام سیاسی جماعتوں کو اس معاملے پر حکومت کا ساتھ دینا چاہیے، امید ہے کہ معاملہ خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔