سینیٹ انتخابات سے پہلے حکومت کے خاتمے کا اپوزیشن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، سینیٹ و عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہونگے، گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کی میڈیا سے گفتگو

لاہور۔6دسمبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات سے پہلے حکومت کے خاتمے کا اپوزیشن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، سینٹ اور عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہونگے۔ تحر یک انصاف کی حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی اور کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جا رہا۔ وہ اتوار کے روز ماڈل ٹائون میں وفاق المدارس الشیعہ کے …

لاہور۔6دسمبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات سے پہلے حکومت کے خاتمے کا اپوزیشن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، سینٹ اور عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہونگے۔ تحر یک انصاف کی حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی اور کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جا رہا۔ وہ اتوار کے روز ماڈل ٹائون میں وفاق المدارس الشیعہ کے بانی صدر مولانا صفدر حسین نجفی کی برسی اور علامہ نیاز نقوی کے چہلم میں شر کت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔گور نر پنجاب نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسوں پر نظر ثانی کرلے تو اچھا ہوگا تاکہ ملک کو کورونا کے حوالے سے امریکہ جیسے حالات سے بچایا جاسکے۔حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین وقانون کی حکمرانی یقینی بنائے جسکے لئے جہاں بھی اپوزیشن قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کر یگی وہاں سخت ایکشن لےا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی واضح اور دوٹوک پالیسی ہے کہ کر پشن کے خاتمے اورشفاف احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ اگر اپوزیشن یہ بات کر نا چاہتی ہے کہ احتساب کا عمل ختم کر دیا جائے تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہوگا۔ وہ جتنے مر ضی جلسے کرلیں حکومت کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑےگا۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ زندہ لوگ ہی سیاست کرتے ہیں اس لئے سب سے پہلے لوگوں کی زندگیوں کا سوچنا چاہئے اگر زندہ رہیں گے تو پھر جب تک مر ضی سیاست کر یں مگر موجودہ حالات سیاست کرنے کے نہیں بلکہ کورونا کیخلاف جنگ لڑ نے کے ہیں۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وفاق المدارس الشیعہ کے بانی صدر مولانا صفدر حسین نجفی کی برسی اور علامہ نیاز نقوی کے چہلم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں شخصیات نے اسلام اور انسانیت کی خدمت کی ہے یہ دونوں علما اتحاد امت کے متحرک اور مسلمان کو متحد کرنے والے تھے۔ مرحوم علما کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے نقش قدم پر چلنا اور ان کے کاموں کو جاری رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب و مسالک کو مل جل کر رہنا ہے۔ امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ کرونا احتیاطی تدابیر بارے جو آواز مسجد سے اٹھتی ہے اثر رکھتی ہے ۔تاریخ نے ہمیشہ ان شخصیات کا نام یاد رکھا جنہوں نے لوگوں کی خدمت کی ہے۔