سینیٹ انتخابات کی کوریج کے لئے میڈیا کو درپیش شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کی کوریج کے لئے میڈیا کو درپیش شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے جمعہ کو ملاقات کی ۔ اس موقع پر چیف …

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کی کوریج کے لئے میڈیا کو درپیش شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے جمعہ کو ملاقات کی ۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ سینیٹ انتخابات کی کوریج کے حوالے سے میڈیا کو جو مشکلات ہیں ان کا فی الفور ازالہ کیا جائے اور میڈیا کو معمول کے مطابق اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں پوری کرنے دی جائیں،