سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق کی کیڈٹ کالج پشین کے50 رکنی وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق نے کہا ہے کہ سی پیک کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا بری طرح ناکام ہوا ہے اور پاکستان کے چاروں صوبے بشمول گلگت بلتستان اس اہم تاریخی منصوبے کو تکمیل تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی روٹ کی تکمیل اولین ترجیح ہے اور اس کی اولیت برقرار ہے۔ سینیٹر راجہ …

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق نے کہا ہے کہ سی پیک کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا بری طرح ناکام ہوا ہے اور پاکستان کے چاروں صوبے بشمول گلگت بلتستان اس اہم تاریخی منصوبے کو تکمیل تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی روٹ کی تکمیل اولین ترجیح ہے اور اس کی اولیت برقرار ہے۔ سینیٹر راجہ ظفر الحق نے ان خیالات کا اظہار کیڈٹ کالج پشین کے طلباءاور اساتذہ کے 50 رکنی وفد سے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے غلط تاثر پھیلانے کی کوشش کی گئی تھی۔تاہم ایسے عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے حال ہی میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی کو ایک اعلی سطح اجلاس میں شرکت کے لئے مدعو کیا تھا جس میں تمام صوبوں نے اس منصوبوے پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور اس کی بھرپور حمایت کی۔

Leave a Reply