سینیٹ کا اجلاس منگل دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی
سینیٹ کا اجلاس منگل دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):سینیٹ کا اجلاس منگل کی دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ پیر کو اجلاس میں وفاقی بجٹ پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے بحث جاری رکھی۔ اجلاس کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے مالی سال کے بجٹ سے متعلق اپنی آراء پیش کیں، حکومتی پالیسیوں، اقتصادی اہداف اور عوامی فلاح کے اقدامات پر اظہار خیال کیا جبکہ اپوزیشن ارکان نے بجٹ کی مختلف شقوں پر تنقید اور تجاویز بھی پیش کیں۔
ایوان میں بجٹ پر بحث کے دوران ارکان نے معیشت، محصولات، ترقیاتی منصوبوں، تعلیم، صحت اور عوامی بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ بعد ازاں صدر نشین سینیٹر شیری رحمان نے اجلاس کی کارروائی کو منگل 16 جون دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کر دیا۔








