اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل نے سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق ان کیمرہ اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ بدھ کو قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے اجلاس میں سینیٹر میر کبیر محمد شاہی نے تجویز پیش کی کہ سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کے معاملے پر قائمہ کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس ہونا چاہئے جس میں …
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق ان کیمرہ اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق
اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل نے سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق ان کیمرہ اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ بدھ کو قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے اجلاس میں سینیٹر میر کبیر محمد شاہی نے تجویز پیش کی کہ سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کے معاملے پر قائمہ کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس ہونا چاہئے جس میں تمام متعلقہ اداروں کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی جائے۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر شمیم آفریدی اور دیگر ارکان نے اس تجویز سے اتفاق کیا اور سیکرٹری آبی وسائل نے بھی کہا کہ یہ بہت اچھی تجویز ہے کہ ان کیمرہ اجلاس میں قائمہ کمیٹی کو بریفننگ دینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔









