لندن ۔ 17 مئی (اے پی پی) بچوں کے لیے کام کرنے والے عالمی فلاحی ادارے سیو دی چلڈرن نے پناہ گزین بچوں کے سکول جانے کو یقینی بنانے کے لیے وسیع بین الاقوامی عہد کی اپیل کی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ادارے کی نئی رپورٹ ’اے نیو ڈیل فار رفیوجیز‘ میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی بچہ ایک ماہ سے زیادہ سکول کے باہر نہ رہے۔سیو …
سیو دی چلڈرن کی پناہ گزین بچوں کے سکول جانے کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی عہد کی اپیل

مزید خبریں
لندن ۔ 17 مئی (اے پی پی) بچوں کے لیے کام کرنے والے عالمی فلاحی ادارے سیو دی چلڈرن نے پناہ گزین بچوں کے سکول جانے کو یقینی بنانے کے لیے وسیع بین الاقوامی عہد کی اپیل کی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ادارے کی نئی رپورٹ ’اے نیو ڈیل فار رفیوجیز‘ میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی بچہ ایک ماہ سے زیادہ سکول کے باہر نہ رہے۔سیو دی چلڈرن کے مطابق چار میں سے ابھی صرف ایک پناہ گزین بچے کا نام ثانوی سکول میں ہے۔ادارے نے حکومتوں اور امدادی اداروں سے نئی پالیسی اپنانے کی اپیل کی ہے تاکہ کوئی بھی پناہ گزین بچہ سکول سے ایک ماہ سے زیادہ مدت تک دور نہ رہے۔یہ رپورٹ ایسے وقت میں آئی ہے جب بڑی تعداد میں لوگ جنگ اور تکالیف کے سبب نقل مکانی پر مجبور ہیں۔








