سیّد ذوالفقار بخاری کا مولانا عادل فاروقی کی شہادت پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے معروف عالم دین مولانا عادل فاروقی کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ زلفی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مولانا عادل فاروقی پر حملہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی شہرت یافتہ دہشت گرد ہمارا پڑوسی ہے، وہ اپنے اندرونی معاملات پر قابو پانے سے قاصر ہے اس لئے اب وہ کسی اور جگہ نفرت پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔