اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے چترال میں 5 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے فائیو سٹار ہوٹل بی جان کا سنگ بنیاد رکھا ہے ۔ بدھ کو چترال میں فائیو سٹار ہوٹل کے سنگ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ وہ اتنی بڑی سرمایہ کاری پر نجی سرمایہ …
سیّد ذوالفقار بخاری کا چترال میں فائیو سٹار ہوٹل کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے چترال میں 5 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے فائیو سٹار ہوٹل بی جان کا سنگ بنیاد رکھا ہے ۔ بدھ کو چترال میں فائیو سٹار ہوٹل کے سنگ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ وہ اتنی بڑی سرمایہ کاری پر نجی سرمایہ کار انور رحمان کو مبارکباد اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، پانچ ارب کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والا بی جان ہوٹل چترال کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی کے چار ہوٹلز کو بھی صوبے کے حوالے کردیا ہے جنہیں تین سے چھ مہینے کے اندر کمرشلائز کر دیا جائے گا۔ یہ ہوٹلز سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ چترال کی عوام کو روزگار بھی فراہم کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی حکومت ہے جس نے دس سالہ سیاحتی پالیسی بنائی ہے ،کورونا وبا کے باعث سیاحتی منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے۔زلفی بخاری نے کہا کہ ان کی وزیراعظم عمران خان سے روزانہ کی بنیاد پر سیاحت کے فروغ پر گفتگو ہوتی ہے، ہم ہر صوبے میں سیاحتی زون بنا رہے ہیں۔چترال میں بھی ایک سیاحتی زون کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ زلفی بخاری نے کہا کہ نئے سیاحتی زونز میں ہوٹل، ریسٹورنٹس ،ہسپتال اور تفریحی مقامات ہوں گے۔ٹورازم پولیس تشکیل دے رہے ہیں جو کہ ان مقامات کی سکیورٹی پر مامور ہوگی۔ زلفی بخاری نے کہا کہ چترال کی عوام کی طرف سے سب سے زیادہ سڑکوں کی تعمیر کی درخواستیں موصول ہوئیںاس لیے میں آپ کو چترال اور شندور روڈ کی تعمیر کی خوشخبری دینا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چترال اور شندور کا ڈیڑھ سو کلومیٹر روڈ پر انتظامی کام مکمل ہو چکا ہے۔بہت جلد چترال اور شندور روڈ کی تعمیر کا افتتاح کریں گے۔








