سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان کی چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 11 جنوری(اے پی پی ) سیکرٹری بی آئی ایس پی جناب عمر حمید خان نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن( ایچ ای سی) ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات کی۔ بی آئی ای ایس پی اور ایچ ای سی کے سینئر حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ سیکرٹری بی آئی ایس پی نے کہا کہ ملک کے واحد سماجی تحفظ کے پروگرام ہونے کے ناطے اور ہاروڈ یونیورسٹی اور …

اسلام آباد ۔ 11 جنوری(اے پی پی ) سیکرٹری بی آئی ایس پی جناب عمر حمید خان نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن( ایچ ای سی) ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات کی۔ بی آئی ای ایس پی اور ایچ ای سی کے سینئر حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ سیکرٹری بی آئی ایس پی نے کہا کہ ملک کے واحد سماجی تحفظ کے پروگرام ہونے کے ناطے اور ہاروڈ یونیورسٹی اور ایم آئی ٹی سے اشتراک ہونے کی بنیاد پر ، بی آئی ایس پی سوشل سیفٹی نیٹ پروگرام سے متعلق تحقیق کیلئے کثیر الجہتی ڈیٹا استعمال کرنے کیلئے محقیقین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ بی آئی ایس پی اور دیگر یونیورسٹیوں کے مابین تحقیقی اشتراک نوجوانوں کو بی آئی ایس پی کے مختلف پروگراموں سے منسلک کرے گا۔ بی آئی ایس پی ریسرچ ونگ پالیسی پر مبنی تحقیق کی ڈیزائنگ میں سہولت فراہم کرے گا۔ سیکرٹری بی آئی ایس پی نے تجویز پیش کی جیسا کہ ایچ ای سی کی جانب سے ہرسال پی ایچ ڈی پروگرامز کیلئے سکالرشپس دی جاتی ہیں، اسی طرح ایچ ای سی قومی و بین الاقوامی سطح پر بی آئی ایس پی پر تحقیق کرنے کے خواہشمند طلباءکیلئے 5سے 7سکالرشپس کی فنڈنگ کرسکتا ہے۔