لاہور۔18 فروری(اے پی پی )سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے بادشاہی مسجد لاہور کا دورہ کیا ‘ منگل کو بادشاہی مسجد پہنچنے پر امام بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے ان کا استقبال کیا‘صوبائی وزیر مذہبی امور سعید الحسن شاہ ودیگر بھی ان کے ساتھ موجود تھے‘اس موقع پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے مسجد کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ‘مولانا عبدالخبیر آزاد نے معزز مہمان کو مسجد …
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا بادشاہی مسجد لاہور کا دورہ‘مغلیہ فن تعمیر کی تعریف کی

مزید خبریں
لاہور۔18 فروری(اے پی پی )سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے بادشاہی مسجد لاہور کا دورہ کیا ‘ منگل کو بادشاہی مسجد پہنچنے پر امام بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے ان کا استقبال کیا‘صوبائی وزیر مذہبی امور سعید الحسن شاہ ودیگر بھی ان کے ساتھ موجود تھے‘اس موقع پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے مسجد کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ‘مولانا عبدالخبیر آزاد نے معزز مہمان کو مسجد کے مختلف حصے دکھائے۔ اس موقع پر انتونیو گوتریس نے مغلیہ فن تعمیر کا شاہکار بادشاہی مسجد کی تعریف کی۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو شاہی قلعہ میں عشائیہ دیا جائے گا اور مختلف تاریخی مقامات کی سیر کروائی جائے گی۔








