اقوام متحدہ۔10جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نےامریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی تباہ کن آگ کے باعث جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل جنگلات کی تیزی سے پھیلنے والی آگ سے وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی سے غمزدہ ہیں۔ اقوام متحدہ …
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کاکیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی تباہ کن آگ کے باعث جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار
اقوام متحدہ۔10جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نےامریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی تباہ کن آگ کے باعث جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل جنگلات کی تیزی سے پھیلنے والی آگ سے وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی سے غمزدہ ہیں۔ اقوام متحدہ کے سرابراہ نے متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور بے گھر ہونے والوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے جانوں کی حفاظت اور آگ پر قابو پانے کے لیے انتہائی مشکل حالات میں کام کرنے والےاہلکاروں اور افراد کی ہمت اور لگن کو سراہا۔
واضح رہے کہ کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ نے ہزاروں ایکڑ اراضی کو جلا دیا، گھروں کو تباہ کر دیا آگ کے باعث 10 افراد ہلاک ہو گئے، ایک لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر اور سینکڑوں عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔آگ بجھانے کے لئے 7ہزار 500سے زیادہ فائر فائٹرز مصروف عمل ہیں۔ امریکا کےموسم کی پیشن گوئی کرنے والے نجی ادارے’’ ایکیو ویدر‘‘کے مطابق نقصانات کا تخمینہ 50 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔








