سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے چین کے خصوصی مندوب برائے افغان امور سفیر یو ژیاؤونگ کی ملاقات، علاقائی تعاون اور سیکورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے چین کے خصوصی مندوب برائے افغان امور سفیر یو ژیاؤونگ نے ملاقات کی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے علاقائی تعاون اور سیکورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے علاقائی امن اور ترقی کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے چین کے خصوصی مندوب برائے افغان امور سفیر یو ژیاؤونگ نے ملاقات کی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے علاقائی تعاون اور سیکورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے علاقائی امن اور ترقی کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔